اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ کل جب قیدی نمبر 804 نے پیغام دیا تو پورا پاکستان باہر نکل آیا ،سابق چیئرمن کے خلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اب لال جھنڈی مل گئی ہے ، وہ ملک نہیں صرف کاروبار سنبھال سکتے ہیں۔
ان کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کر دی ہے۔اس بندش کافوری نوٹس لیا جائے۔بانی پاکستان تحریک انصاف کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے، صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے، انکے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے،پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جتنے بھی قبیلے اورقومیتیں ہیں،آرٹیکل 14 کے تحت ان سب کااحترام لازمی ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک بھٹو کا مقدمہ نظام انصاف پر داغ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا کینگرو ٹرائل بند کیا جائے، آزادانہ الیکشن ہی سب چیزوں کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ کے فیصلے پرپیش گوئیاں جاری ہیں، ججز کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف فرضی مقدمے دراصل ان کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے حربے ہیں۔عمران خان کیخلاف تمام فرضی مقدمے فی الفور ختم کئے جائیں۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ غیر رسمی تعلقات مزید گہرے ہوتے ہوئے
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
جون
عصر حاضر کے انسانی مصائب میں سب سے بڑا کردار مغربی تہذیب کا ہے:شیخ الازہر
جون
بنوں چھاؤنی پر خوارجی عناصر کا حملہ ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک
مارچ
وزیراعظم کا عمران خان کے بغیر انتخابات کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وزارت اطلاعات
ستمبر
فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ
فروری
ہم یمن کے تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ گہری بات چیت کر رہے ہیں: ریاض
اکتوبر
ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی
مارچ