?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے ،بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا،وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور کسی بھی مس ایڈونچر کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن سٹیٹ ہے۔
پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہے لیکن دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے۔پاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔
دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پاکستان ہے۔ ہمارے 90 ہزار شہری دہشتگردی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان کی معیشت نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے، کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اس کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھرے ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا ہے، اور اس کی مذمت کی ہے، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے، امن ہماری خواہش ہے، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔افغانستان ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے، ہماری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کی بنیاد پر تعلقات ہوں لیکن بدقسمتی سے افغانستان کی سر زمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور باور کروایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے اور پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے برداشت نہیں کئے جاسکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ یہ عالمی تنازع کئی دہائیوں سے حل ہونے کا منتظر ہے، کشمیریوں نے لاکھوں جانوں نچھاور کی ہیں تاکہ وہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
آج آپ دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک کا حصہ بن رہے ہیں، جس کا نظم و ضبط دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ مسلح افواج بانی پاکستان کے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی میدان میں بحالی کے بعد پاکستان اب بھرپور چیلنجز کے باوجود آگے بڑھنے کی راہ پر گامزن ہے، ہم کان کنی، معدنیات، دفاعی پیداوار اور کئی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
189 کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی پنجاب
?️ 14 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے
اپریل
پنجاب اسمبلی بچانے کی حکمت عملی مسترد، نواز شریف کی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد
دسمبر
امریکہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کی منظوری دے دی ہے:صیہونی وزیر جنگ کا دعویٰ
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق
اگست
یحیی السنوار قید و بند سے شہادت تک
?️ 20 اکتوبر 2025یحیی السنوار قید و بند سے شہادت تک معروف محققہ ڈاکٹر اسماء
اکتوبر
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
?️ 16 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ
اپریل
وزیراعلی نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت، اقوام متحدہ نوٹس لے۔ طاہر اشرفی
?️ 16 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا
دسمبر
کابینہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گہری رسہ کشی کی وجوہات کیا ہیں ؟
?️ 10 جون 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کی کابینہ اور اس کی فوج کے درمیان پھیلتے
جون