اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے پاک فضائیہ کی پیہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا اور 35 ویں ائیر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران پر خود کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے پرزور دیا اور کہا کہ جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے جبکہ آرڈنینس کور کی امن اور جنگ میں خدمات کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
مودی بھارت میں غیرمقبول ہوچکا، مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن
مئی
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
مارچ
غزہ میں جنگ کے بعد دوسرا دن؛حماس کی فتح کا جشن اور اسرائیل کی ناکامی
جنوری
غزہ کی پٹی میں 5 دن میں 70 فلسطینی بچے شہید
جنوری
5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی
جولائی
ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان
مارچ
طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پاکستانی سیاستدانوں کے درمیان اختلافات
اپریل
18 بار عمر قید کی سزا سنائے جانے والے فلسطینی قیدی کی منگنی کی کہانی
فروری