?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گورننس اور کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ شرمناک قرار دیدی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن پر رپورٹ سامنے آئی ہے، یہ رپورٹ ہمارے لیے بطور پاکستانی شرمناک ہے، اندازہ لگائیے کہ ہماری سسکتی معیشت اگر آج ڈھائی فیصد پر کھڑی ہے تو وہ کرپشن کی وجہ سے ہے، یہی معیشت 5 سے 6 فیصد پر جا سکتی ہے اگر صرف ہم کرپشن پر قابو پالیں یعنی کہ کروڑوں لوگ صرف اشرافیہ کی حرام خوری کی وجہ سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ دوسرا آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی پر بھی سوالات اُٹھادئیے، ادارے کی قانونی حیثیت اور جواب دہی کا میکینزم نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ ایس آئی ایف سی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرے جس سے اُس کی افادیت کو دیکھا جا سکے، تیسرا حکومت کی جانب سے ٹینڈرنگ کو شفاف بنانے کا بھی مطالبہ کیا، اربوں کے ٹھیکوں کو ای ٹینڈرنگ اور پارلیمانی نگہداشت کا بھی کہہ دیا، چوتھا ٹیکس کے نظام اور پانچواں عدالتی نظام میں بھی بہتری لانے کا کہہ دیا لیکن یہاں تو عدلیہ کو فتح کرنے سے ہی فرصت نہیں۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ پر پاکستان سے متعلق ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ جاری کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مختلف اعشاریئے وقت کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف کمزور کنٹرول کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں سرکاری اخراجات کی مؤثریت، محصولات کی وصولی اور قانونی نظام پر اعتماد متاثر ہوتا ہے، حکومت کی تمام سطحوں پر بدعنوانی کے خدشات موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ معاشی نقصان دہ صورتیں اُن مراعات یافتہ اداروں سے جڑی ہیں جو اہم معاشی شعبوں پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جن میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جو ریاست کی ملکیت ہیں یا اس سے منسلک ہیں، یہ صورتحال اس تاثر سے مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کا طریقہ کار مستقل مزاجی اور غیر جانبداری سے خالی رہا ہے، جس کے باعث کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد میں کمی آئی ہے۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
سینیئر سیٹیزن افراد کو ویکسین لگانے کی مہم 10 مارچ سے شروع
?️ 7 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم
مارچ
80 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی؛ نیویارک میں ہائی لیول ویک کا انعقاد
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی رہنما ایک ہفتہ کے دوران دنیا کے اہم چیلنجز
ستمبر
نعیم قاسم کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نضال عیسیٰ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
سفارتخانوں کا ناروا طرز عمل مزید نہیں چل سکتا
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستانی سفارتخانوں کو
مئی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر پیرس کے خلاف شکایات
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے یمن کے مختلف حصوں میں قحط پھیل رہا ہے
ستمبر
بغداد میں یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اتوار کے روز
ستمبر
سعودی عرب کے ساتھ امریکی مذاکرات کی صورتحال
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی نیٹ ورک I24 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
اگست
اسرائیلی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: ابراہیم حسین ابونجا کا فلسطینی مزاحمتی ہتھیاروں کی تیاری میں
فروری