’کروڑوں لوگ صرف اشرافیہ کی حرام خوری کی وجہ سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گورننس اور کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ شرمناک قرار دیدی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن پر رپورٹ سامنے آئی ہے، یہ رپورٹ ہمارے لیے بطور پاکستانی شرمناک ہے، اندازہ لگائیے کہ ہماری سسکتی معیشت اگر آج ڈھائی فیصد پر کھڑی ہے تو وہ کرپشن کی وجہ سے ہے، یہی معیشت 5 سے 6 فیصد پر جا سکتی ہے اگر صرف ہم کرپشن پر قابو پالیں یعنی کہ کروڑوں لوگ صرف اشرافیہ کی حرام خوری کی وجہ سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ دوسرا آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی پر بھی سوالات اُٹھادئیے، ادارے کی قانونی حیثیت اور جواب دہی کا میکینزم نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ ایس آئی ایف سی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرے جس سے اُس کی افادیت کو دیکھا جا سکے، تیسرا حکومت کی جانب سے ٹینڈرنگ کو شفاف بنانے کا بھی مطالبہ کیا، اربوں کے ٹھیکوں کو ای ٹینڈرنگ اور پارلیمانی نگہداشت کا بھی کہہ دیا، چوتھا ٹیکس کے نظام اور پانچواں عدالتی نظام میں بھی بہتری لانے کا کہہ دیا لیکن یہاں تو عدلیہ کو فتح کرنے سے ہی فرصت نہیں۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ پر پاکستان سے متعلق ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ جاری کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مختلف اعشاریئے وقت کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف کمزور کنٹرول کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں سرکاری اخراجات کی مؤثریت، محصولات کی وصولی اور قانونی نظام پر اعتماد متاثر ہوتا ہے، حکومت کی تمام سطحوں پر بدعنوانی کے خدشات موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ معاشی نقصان دہ صورتیں اُن مراعات یافتہ اداروں سے جڑی ہیں جو اہم معاشی شعبوں پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جن میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جو ریاست کی ملکیت ہیں یا اس سے منسلک ہیں، یہ صورتحال اس تاثر سے مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کا طریقہ کار مستقل مزاجی اور غیر جانبداری سے خالی رہا ہے، جس کے باعث کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد میں کمی آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

مزید تحقیقات کے لیے فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ

طویل عرصے بعد بشریٰ انصاری اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ کرنے کو تیار

?️ 3 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن میں کئی لازوال کردار اور ڈرامے

جولانی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان خفیہ معاہدوں پر وارننگ

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: امنیاتی امور کے ماہر عبدالکریم خلف نے متنبہ کیا ہے کہ

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ مفت میں سمجھوتہ 

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے تجزیہ کار اور ماہر اور

ات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر

?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کہا ہے

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پہلی جارحانہ سرنگ کی نقاب کشائی

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پہلی جارحانہ سرنگ

کورونا نے 150,000 ہندوستانی بچوں کو یتیم کر دیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل

?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے