کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا

?️

کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود کوہاٹ میں ضلع کرم کے معاملے پر گرینڈ امن جرگہ 9 گھنٹے تک جاری رہنے کے باوجود حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ سکا۔

ڈان نیوز کے مطابق گرینڈ امن جرگہ ممبران نے امید ظاہر کی ہے کہ آج معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ کا کہنا ہے کہ تمام جرگہ ممبران کے تحفظات دور ہونے پر ہی مضبوط اور پائیدار معاہدہ کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام عمائدین کرم معاہدے کی تمام شقوں پر متفق ہو جائیں گے، کوشش ہے کہ معاہدے پر دستخط آج ہی ہوں۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک فریق کی درخواست پر کرم معاملے پر جرگے نے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقت دیا ہے، جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے دعوی کیا کہ جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرم تنازعے کے حل کے لیے کوہاٹ میں جرگہ رات دیر تک جاری رہا، دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے صرف چند نکات پر ایک فریق نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کرم سے بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا جب کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک صدی سے زائد پرانے تنازعے کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے جب کہ کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوص نیت کے ساتھ تنازع کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر رکھا ہے جب کہ ادویات پہنچانے سمیت کرم کے عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو لوئر کرم کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور 5 بچوں سمیت تقریبا 41 افراد شہید ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا جب کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے کرم ایجنسی کو ملانے والی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر بھی پھیلائی گئی تھی جسے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

یوکرین نے روسی فوج کو تباہ کرنے کے لیے شہریوں کو نشانہ بنایا: ماسکو

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب

انسانی حقوق کے معاملے میں امریکہ کا دوہرا معیار

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مبصرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ انسانی حقوق

یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے

کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی

?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد

بائیڈن کی روس سے اپیل

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب

وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے

اسرائیلی وزیر خارجہ: فرانس اور اسپین اپنی سرزمین پر فلسطینی ریاست بنائیں!

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خارجہ نے جس نے یہ ظاہر کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے