کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں: اسد عمر

تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

?️

کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،یہ مسئلہ بھی ہم حل کریں گے۔کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی، گرین لائن بس سروس تبدیلی کا نام ہے، پیپلزپارٹی کی آئندہ مقامی حکومت ہوگی نہ ہی سندھ حکومت بچے گی، پیپلزپارٹی نے جو کراچی کے ساتھ کیا، لوگ آئندہ الیکشن میں منافع سمیت لوٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کے لاکھوں لوگ گرین لائن بس میں سفر کر رہے ہیں، جو پوچھتے ہیں تبدیلی کہاں ہے تو انہیں گرین لائن بس میں سفرکرنا چاہیے۔

سابق صدر پرویزمشرف کے دور کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے لیکن اس دور میں بھی سرکلر ریلوے منصوبہ نہیں بن سکا، منصوبے کی منظوری دے دی ہے، سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائے گی، کراچی میں جلد جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئے گی۔انہوں نے پانی ملک کے ہر شہر کا مسئلہ ہے، کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،یہ مسئلہ بھی ہم حل کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، آئندہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ حکومت بچے گی اور نہ ہی مقامی حکومت بچے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت نے جو کراچی والوں کے ساتھ کیا کراچی کے لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو۔

اسد عمر نے کہا کہ نئی مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں،اب دوبارہ شفاف ترین مردم شماری ہوگی۔ مردم شماری مئی میں شروع ہوجائے گی اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے، نتیجہ وہی ہوگا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔ کان کھول کر سن لو! کراچی کو بےاختیار چلانے کا وقت ختم ہوگیا،کراچی اب کسی سے بھیک نہیں مانگے گا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی قانون کو منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے

?️ 11 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) اگرچہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ

فرانسیسی سفیر کو واپس؛ الجزائر کے سفارت خانے کے 12 ملازمین باہر

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: چند ہفتے قبل فرانسیسی وزیر خارجہ نے الجزائر کے دورے کے

موساد کی جاسوس بیٹی کی شام میں امارات سے مدد کی درخواست

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:     شام میں موساد کے ایک جاسوس ایلی کوہن کی

اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے آج جمعرات کو اس بات پر زور دیا

پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح

غزہ کی جنگ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کار اور قابض حکومت کی فوج کے درمیان عظیم

یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے

یمن: ہم میدان جنگ کا تعین کرتے ہیں۔ یمنی افواج تیار ہیں

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی وزیر اعظم کے مشیر نے غزہ کی جنگ بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے