کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں۔ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی آنے سے قبل ایک پیغام میں کہا کہ تین روزہ دورے پر سندھ جا رہا ہوں، اتوار کے روز مزار قائد پر جلسہ ہوگا جہاں ہم کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام بھرپور تیاری کریں اور سٹریٹ موومنٹ میں ساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی روانگی سے قبل نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز جان بوجھ کر لیٹ کی جا رہی ہے، پرواز نے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز اب ساڑھے 12 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

مشہور خبریں۔

رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا۔ وزیر خزانہ

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

برلن میں میناب کے پرائمری اسکول کے شہداء کی یادگاری نمائش کا انعقاد

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہداء کی

ازبکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم

حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار، قانونی آپشنز پر غور

?️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحاد نے واضح طور پر سپریم کورٹ

لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:  الحدود الیکٹرانک انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس نے الهذلول

عراق کے اعلیٰ حکام کا غزہ کی خواتین کے مصائب پر رد عمل سامنے آگیا

?️ 27 جولائی 2025عراق کے اعلیٰ حکام کا غزہ کی خواتین کے مصائب رد عمل

پندرہ دن میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی

بائیڈن کی ایک بار پھر ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر بیان جاری کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے