?️
کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی سمیت 8 افراد پر مئی میں ہونے والے گزشتہ لانگ مارچ کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اکسانے، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کر دی۔
پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، سید فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج حسین، جمال الدین صدیقی، محمد علی عزیز جبکہ صوبائی صدر علی زیدی، فیصل قریشی اور بلال غفار کے خلاف امن و امان کی صورت حال خراب کرنےاور 26 مئی کو نمائش چورنگی پر مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کی وجہ سے پولیس پر حملہ کرنے پر دو ایک جیسے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
انسداد دہشت گردی نمبر ایک کے جج کے سامنے تمام نامزد پی ٹی آئی رہنما پیش ہوئے جو ضمانت پر ہیں۔ جج نے ان کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم انہوں نے استدعا کی کہ وہ قصور وار نہیں ہیں اور مقدمہ لڑنے کا انتخاب کیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اگلی پیشی پر استغاثہ کے گواہوں کو ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا اور سماعت ملتوی کر دی۔
استغاثہ کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کی خلاف ورزی کی اور وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے ڈی چوک پر لانگ مارچ میں جانے کے لیے تقریباً 700 کارکنان نے ریلی نکالی، پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت سے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے مارچ کی کال دی تھی۔
مزید بتایا گیا کہ نامزد کردہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کارکنان کو اکسایا، جنہوں نے تشدد اور پولیس کے ساتھ تصادم کرنے کے ساتھ اقدام قتل اور نمائش چورنگی پر دہشت پھیلائی۔
ان افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109 (جرم میں معاونت)، دفعہ 147 (ہنگامہ آرائی)، دفعہ 148 (ہنگامہ آرائی، مہلک ہتھیار سے لیس)، دفعہ 149 (غیر قانونی اسمبلی کا ہر رکن عام اعتراض کی کارروائی میں جرم کا مرتکب)، دفعہ 186 (سرکاری ملازمین کی عوامی کاموں کی انجام دہی کے دوران رکاوٹ)، دفعہ 283 (غیر قانونی طور پر راستہ یا ٹریفک کا بہاؤ روکنا)، دفعہ 324 (اقدام قتل)، دفعہ 34 (مشترکہ ارادہ)، دفعہ 353 (سرکاری ملازم کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ قوت کا استعمال)، دفعہ 435 (نقصان پہنچانے کے لیے آگ لگانا)، اس کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 (دہشت گردی کرنے کی سزا) کے تحت مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 31 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر
مارچ
ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس کے لیے سیاسی تباہی:امریکی اخبار
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کے اثرات
مئی
اسد عمر کی عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسد عمر نے عوام سے کورونا ویکسین لگانے
جولائی
فلسطینی نوجوانوں نے تل آویو کے ساتھ تنازع کے اصولوں کو کیسے تبدیل کیا؟
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: جیسے جیسے صیہونی حکومت اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے
اپریل
کیا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ایران نے کیا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملوں کے بارے
جنوری
بائیڈن ریاض کو جارحانہ ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: رائٹرز
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی
جولائی
خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کو لگا بڑا دھچکا
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں)ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں پر تشدد واقعات ہوئے جس
فروری
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے
جون