کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمارکرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمارکرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئی۔کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلڈرز اور متاثرین نے نسلہ ٹاور پر مظاہرہ کیا جبکہ احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی۔
مظاہرین نے شاہراہ فیصل جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئی جبکہ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
مظاہرے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرکے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، انسداد تجاوزات کا عملہ، رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ٹاور کو گرانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔