?️
کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
(سی ٹی ڈی )حکام کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا،فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگردوں ہلاک اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، چاروں زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشتگرد مطلوب ترین تھے اور وہ 2021 میں کوئٹہ میں ہوٹل پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے ملنے والا سی 4 ایکسپلوزو بھاری مقدار میں ہے اور اس مواد سے 5 خودکش جیکٹس بنائی جاسکتی تھیں۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سےگاڑی کےنیچےآئی ای ڈی لگانے والےمقناطیس بھی ملے ہیں جو 5کلو گرام تک کی آئی ای ڈی کا وزن اٹھا سکتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی رات ساڑھے تین بجے موقع پر پہنچے، علاقے کا گھیراؤ کرکے مقابلہ صبح تک چلتا رہا، صبح 7 بجے کے قریب مددگار اور پھر تقریباً 8 بجے ایس ایچ او پہنچا۔
کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا، سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد ،اشعر خان، عرفان اور مولا بخش شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ رات گئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا، تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، کارروائی کے دوران علاقے کو سیل کرکے سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اسرائیل کے حوالے سے انسانی حقوق بھول گیا ہے؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض میں فلسطینی عوام
نومبر
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
افغان سرزمین پر کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی: پاکستان
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان
نومبر
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ
ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا
مارچ
افغانستان میں پولیو ورکرز پر حملے، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے
جون
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟ نیتن یاہو کی زبانی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران
اکتوبر
غزہ کے 600 دنوں کی جنگ کی المناک داستان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں،جان بوجھ کر بھوکا رکھنا صہیونی ریاست کا
جون