?️
کراچی (سچ خبریں)شہر کراچی میں ایسے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس میں ڈینگی کی علامات پائی جاتی ہیں ، اس حوالے سے سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر سعید خان نے کہا ہے کہ شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے ہیں جن کو ڈینگی کی علامات ہیں مگر ڈینگی کا ٹیسٹ کرنے پرمریضوں کا ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں میں وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹ لیٹس بھی کم ہورہے ہیں جب کہ یہ ڈینگی کا کوئی دوسرا ویرینٹ ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری مکمل طور پر جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گلی، گھر، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
دوسری جانب چلڈرن اسپتال کراچی کے ڈاکٹر محمد ذوہیب کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مریضوں کے لیے پلیٹ لیٹس کے میگا اور رینڈم یونٹس دستیاب نہیں ہیں جب کہ سندھ رینجرز اسپتال کے پیتھالوجسٹ ذیشان حسین نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
معروف ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز 2008 سے سامنے آرہے ہیں، ہر 10 میں سے دو مریضوں میں ڈینگی کلاسیکل فیور کی شکایات ملتی ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کو صاف بنانے کے لئے اہم فیصلہ لیا
?️ 27 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیہات میں
نومبر
دو امریکی سینیٹرز کا بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے دو سینیٹرز جمعرات کے روزاس ملک کے
اگست
الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے
نومبر
بینکس الیکٹرک گاڑیوں، گھروں اور ایس ایم ایز کی فنڈنگ کریں گے
?️ 19 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی
نومبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی فوج پر حملہ کرے گا ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:القدس کی جنگ کے دو ہفتوں کے بعد، صہیونی میڈیا نے
اکتوبر
معاشی نقصانات سے نجات کیلئے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آرمی چیف
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ
ستمبر
عالمی معاشی جنگ شروع ہونے والی ہے:روس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
شام کے خلاف اور امریکی سازش
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی