?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کراچی شہریوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری کہ اب کراچی میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اس حوالے سے سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی ہے ، کراچی کیلئے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سے تعارفی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے مزید الیکٹرک بسیں شہر کی سڑکوں تک لائی جائیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کے آخر تک 100 سے زیادہ برقی بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں شہر قائد کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، اس اقدام پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پنجاب اور کے پی بھی الیکٹرک بسوں کیلئے اقدامات کریں گے۔
واضح رہے کہ چینی کمپنی نے دنیا کی سب سے لمبی الیکٹرک بس تیار کرلی ہے۔ معروف چینی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ بس 27میٹر لمبی ہے جس میں بیک وقت 250مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مرکز کو اسرائیل کی تنہائی کے بارے میں انتباہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی نے
اپریل
کیا پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ہو چکے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
جولائی
حج کو سیاسی رنگ دینے کے سعودی اقدامات کے خلاف مہم
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے حج کو سیاسی بنانے کے خلاف
جون
35 دن کا فلسطینی بچہ شدید سردی سے شہید
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے
جنوری
امریکہ اور برطانیہ کے یمن کے خلاف حملہ کیسا رہے گا؟
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اعلان کیا کہ امریکہ اور انگلستان نے یمن
جنوری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات
جون
نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جیت کا کارڈ
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ
فروری
غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر