?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہفتے کی رات ٹرک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی چھ خواتین اور چار بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے سینئر افسر نے انکشاف کیا کہ ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ ایک دستی بم حملہ ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دستی بم کا لیور ملا ہے اور حملے میں روسی ساختہ آر جی-1 دستی بم کا استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں کہ دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق کسی فرقہ وارانہ یا انتہا پسند گروپ سے تو نہیں جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور مقامی پولیس مل کر تحقیقات کررہے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ عمران یعقوب منہاس نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں ذاتی دشمنی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو سوات سے تعلق رکھتے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے سینئر افسر راجا عمر خطاب نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ دستی بم حملہ تھا اور دستی بم ٹرک میں گرنے سے قبل ہی پھٹ گیا جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
اس سے قبل کیماڑی کے ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ ایک چھوٹے ٹرک میں سیلنڈر دھماکے کی وجہ سے پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے بلدیہ میں پریشان چوک سے خواتین اور بچوں سمیت ایک خاندان کو سیر کرانے کے لیے ٹرک میں بٹھایا تھا۔
اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جس ٹرک میں دھماکا ہوا اس میں 20 سے 25 افراد سوار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کر کے آ رہے تھے کہ ٹرک میں دھماکا ہو گیا اور واقعے میں زخمی تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ دھماکا مواچھ گوٹھ کے قریب پی ایس او پیٹرول پمپ پر شہزور ٹرک میں ہوا اور حادثے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشیں ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب چھیپا ریسکیو سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ انہوں نے جائے حادثہ سے مزید تین لاشیں بھی ہسپتال منتقل کیں جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 10 سے زائد ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کار واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں اور واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتطامیہ کو تاکید کی ہے کہ وہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیں اور متاثرین کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔
انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ سے گاڑی کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ گاڑی صوبہ سندھ کی ہے یا کسی اور صوبے کی۔


مشہور خبریں۔
"جامع معاہدے” میں نیتن یاہو کی دھوکہ دہی اور عربوں کی حماس کو ہتھیار ڈالنے کی کوشش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں ہونے والی پیش رفت سے واقف ذرائع نے
اگست
غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60
مئی
جولانی حکومت کے وزیر خارجہ کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی عرب کے
جنوری
آٹھ جنگوں کا خاتمہ ؛ ٹرمپ کا دعویٰ؛ حقیقت یا مبالغہ؟
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارت میں دعویٰ کیا
اکتوبر
پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کر لیا گیا
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا
جون
صیہونی قیدی کیسے آزاد ہو سکتے ہیں؟ صیہونی اخبار
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے کھلے عام اعتراف کیا کہ اگر
جنوری
پاکستان سمیت بیس ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی عائد
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے سفارت کاروں اور ادارہ صحت کے کارکنوں سمیت
فروری
وفاقی حکومت کا آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے کا منصوبہ
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ
فروری