🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ڈیجیٹل ڈکیتی پر آئی جی سندھ نے غلام نبی میمن نے ایکشن لیتے ہوئے اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی ڈیجیٹل کرنسی کی ہیر پھیر اور شہریوں کو اغوا کے حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی، یہ کمیٹی ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں بنائی گئی ۔
کمیٹی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب اور راجا فرخ کے کردار کا جائزہ لے گی جب کہ سی ٹی ڈی کی پولیس پارٹی کے چھاپوں کی تفصیلات حاصل کرے گی۔
بعد ازاں، تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ فائنل کرکے آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔
دونوں افسران کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کرکے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکی ہدایت جاری کردی گئی تھیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بٹ کوائن ڈکیتی میں موبائل استعمال ہوئی تھی، ماضی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں سی ٹی ڈی افسران ملوث رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے کے الزام پر کراچی کی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اے وی سی سی نے بتایا کہ 25 دسمبر کو پولیس موبائل میں سوار اغوا کاروں نے منگھوپیر سے کرپٹو کرنسی کے بزنس مین ارسلان کو اغوا کیا، پولیس موبائل میں سوار اغوا کار شہری کو صدر لائے جہاں اس کے اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانفسر کرنے کے بعد مغوی کو مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی صرف مسلمانوں ہی کے نہیں عیسائیوں کے بھی دشمن
🗓️ 1 مئی 2021سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی سکیورٹی فورسز کی عیسائیوں کے ساتھ
مئی
قحطی؛ یمنی عوام کے خلاف سعودی ہتھیار
🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: جنگ کے تقریباً پانچ سال بعد یمن کے لاکھوں
مارچ
کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کا قیام
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کو تعینات کرکے نیویارک
مئی
سیاستدان فوج کے ’غیر سیاسی رہنے‘ کے موقف کا فائدہ اُٹھائیں، صدر مملکت
🗓️ 9 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے
دسمبر
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، وزیر خزانہ
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے
جولائی
غزہ شہدا کی تازہ ترین تعداد
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ
مارچ
غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام
اگست
خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت خیبر اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ
🗓️ 19 مارچ 2023لکی مروت:(سچ خبریں) لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی اور بنوں کے
مارچ