کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں کورونا ویکسین ختم ہو چکی ہے۔ضلع وسطی،کورنگی کے متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت ہے جبکہ ضلع جنوبی، شرقی اور غربی کے بھی متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13 اور ضلع وسطی میں 13 ویکسی نیشن سینٹرز موجود ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 8،کورنگی میں 8، ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے، سائنو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، انسداد کورونا سینٹرز کو سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کی بھی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت بھی ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ختم کرنے کے لیے متحرک ہوگئی تھی۔ میڈیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے ، اس ضمن میں 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز کی خریداری کے معاہدے ہوچکے ہیں ، پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ویکسین کی کمی کی شکایت کی گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی کمی وقتی ہے ، جلد دور کرلیں گے ۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
اکتوبر
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
اگست
1948 کی جنگ کے بعد سے صیہونیوں کے لیے سب سے خطرناک شکست
اکتوبر
پاکستان میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے
مارچ
کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد
مارچ
غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام
جون
ملک بھر میں آج 84واں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
مارچ
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ قابل ضمانت میں تبدیل
مارچ