?️
کراچی: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ایک خفیہ ادارے نے مشترکہ طور پر مخبری کی بنیاد پر کراچی کی مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو کالعدم سندھو دیش ریولیوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے 2 دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
ادارے نے بتایا کہ دونوں ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور وہ مبینہ طور پر دہشت گردی کے 5 مقدمات میں ملوث ہیں جو حیدرآباد، جامشورو اور لاڑکانہ میں درج ہیں۔
سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کر لیے ہیں۔
بیان میں دونوں کو ایس آر اے کے مطلوب عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے ہفتے کے روز مختلف کارروائیوں میں بھتہ خوری میں ملوث چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے خواجہ اجمیر نگری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان اویس، شاہد اور ابو بکر کو گرفتار کیا، جو پولیس کے مطابق بہادر پی ایم ٹی گروپ نامی بھتہ خور گروہ کے رکن ہیں۔
ایک اور کارروائی میں پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے نیاباد علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تنویر عرف ولاری کو گرفتار کیا، جو وسی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔
رینجرز کے مطابق ملزم نے لیاری کے موسیٰ لینا علاقے میں ایک بلڈر کو بھتہ کی پرچی بھیجی تھی، جبکہ وہ جنوری 2025 میں پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا، اسے 2024 میں بھی رینجرز نے گرفتار کر کے جیل بھیجا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایران نے جو چاہا وہی کیا، ٹرمپ عالمی جوکر بن گئے؛صیہونی میڈیا کا ٹرمپ پر طنز
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:جنگ بندی کے اعلان کے بعد صیہونی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
ترکی کا 9 سال بعد مصر میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںترکی نے قاہرہ میں نئے سفیر کا انتخاب کرتے ہوئے نو
اپریل
یوٹیوب نے صارفین کے لئے نئی سہولت فراہم کر دی
?️ 26 اپریل 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) یوٹیوب نے صارفین کے لئے ایک نئی سہولت فراہم
اپریل
کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات
اگست
اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا خدشہ
?️ 3 دسمبر 2025 اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا
دسمبر
وحشیانہ انداز بن سلمان حکومت کا وطیرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے سرگرم ادارے نے آل سعود حکومت کی جانب
مارچ
پاکستان اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی صورتحال؛ خواجہ آصف کی زبانی
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جنگ بندی کے
اکتوبر
بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 30 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی