?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام معاملات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ، کراچی میں30 افراد تھے جوغلط شناختی کارڈ جاری کرتے تھے، چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیر ضروری افراد کو نکالا جائے، نادرا سے 19 افراد کو نکالا گیا ہے، ایف آئی اے میں نوکریوں کے لیے 12لاکھ افراد نے درخواستیں دی ہیں، کابینہ کےاگلےاجلاس میں ٹی ایل پی کےمتعلق فیصلہ ہوگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی ہے اور اس کی سیاست ختم ہے، پہلے کہا تھا کہ مریم اور شہباز الگ الگ ہیں، ان دونوں کی سیاست میں فرق آئے گا، ملک میں تاریخ رقم ہوگی، ایک کوویڈ والا اور ایک بغیر کوویڈ والا دو گریجویٹ ہوں گے، لاہور دھماکے سے متعلق پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی دکھائی، سیکیورٹی ایجنسیوں کو سلیوٹ کرنے اور پولیس کے کردار کی تعریف کرنے کی بجائے اپوزیشن والے اس میں بھی کیڑے نکال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا، را اور دیگر بھارتی ادارے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جوہرٹاؤن دھماکے میں بھی بھارت ملوث ہے، کراچی میں بھی ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے، لیکن ساری قوم ملکی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، افغان اپنی قیادت خود منتخب کریں ہمیں قبول ہو گا، افغان بارڈر پر بہت جلد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری نظام سے منسلک کررہے ہیں، افواج پاکستان اپنہ ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔


مشہور خبریں۔
آئینی ترمیم کا معاملہ: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی اجلاس بھی 7 بجے ہوگا
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب
اکتوبر
گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام
?️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد
فروری
صہیونی فوج کو ایک بے مثال بحران کا سامنا
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اپنے ایک مضمون میں صیہونی حکومت
مارچ
کیا پتا کل میرا یا کسی اور کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کردیں، سپریم کورٹ جج کے ریمارکس
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم
اپریل
السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین
اکتوبر
نیتن یاہو کے ایران مخالف جھوٹ کا اصل مقصد ؛کیوبا کا انکشاف
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے
جولائی
راناثناء اللہ بغیر ضمانت کے پنجاب آئے تو ان کے خلاف ایکشن ہو گا۔
?️ 12 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے
ستمبر
صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے
فروری