?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) آڈیو لیکس کے معاملے پر کابینہ کمیٹی نے عمران خان ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا، جس پر عمران خان ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔
کابینہ کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔
ادھر جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نے عمران خان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جج دھمکی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بائیو میٹرک سے استثنی ٰکی درخواست بھی دائر کی گئی۔ یاد رہے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عدم ہپیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ کی طرف سے عمران خان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کیے گئے، وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری ہوئے۔
مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504 اور دفعہ 506 لگائی گئی ہے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 188/189 لگی ہوئی ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر407 ہے، مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ
جون
صیہونی وزیر ران ڈیمر کے سیاسی عہدے سے دستبردار ہونے کی اطلاعات
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے بعض ذرائع کے حوالے سے
اگست
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: آرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے
دسمبر
قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا ہے: معید یوسف
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی
فروری
حماس کے ردعمل پر عالمی ردعمل؛ ٹرمپ کا غزہ پر بمباری فوری بند کرنے کا مطالبہ
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ
اکتوبر
کملا ہیرس کا ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملے پر ردعمل
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نائب صدر اور
ستمبر
یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو عزاز سے نوازا گیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کومولانا طارق
مارچ
تائیوان اور چینی جنگی جہازوں آمنے سامنے
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: آبنائے تائیوان میں چین اور تائیوان کے درمیان بحری
اگست