لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کوشش ہے کہ تمام اسکولوں میں اسپرے کیا جائے، محکمہ صحت تین محاذوں پر لڑ رہا ہے، کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو ساری دنیا نے سراہا ہے۔ ڈینگی بہت بڑا چیلنج ہے اس پر بھی جلد قابو پالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں میں 25 لاکھ لوگوں کو ویکسین مل چکی ہے، تمام طلبہ ویکسین لگائیں تاکہ اسکول بند نہ کرنے پڑیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی ایک نئی لہر دیگر ممالک میں شروع ہوگئی ہے، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبار بند نہ کرنا پڑے۔ ویکسین لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا وائرس نہیں ہوگا مگر اس کی شدت کم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسک اب بھی ضروری ہے، ہاتھوں کو دھونا اور سماجی فاصلے کا خیال اب بھی رکھنا چاہیئے۔ ڈینگی بہت بڑا چیلنج ہے جنوری سے اس پر کام جاری تھا، کوشش ہے کہ تمام اسکولوں میں اسپرے کیا جائے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ صحت تین محاذوں پر لڑ رہا ہے، کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو ساری دنیا نے سراہا ہے۔ ڈینگی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔
مشہور خبریں۔
چین پورے مغرب کے لیے خطرہ ہے:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر
اکتوبر
نواں جائزہ تاخیر کا شکار، حکومت کی آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کی درخواست
نومبر
امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ
اگست
ریاض کی خلاف ورزی کے باعث یمن میں انسانی جنگ بندی تقریباً طے پا گئی ہے: صنعا
مئی
طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت
مارچ
ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش
فروری
طالبان حکومت کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
اگست
الیکشن کمیشن بتائے صوبے میں سینیٹ انتخابات کب کرائے جارہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ
مئی