ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 22 اہلکار زخمی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمعٰیل خان میں صدر تھانے کی حدود میں چہکان کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 22 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکا ایک خودکش حملہ تھا، موٹر سائیکل پر سوار ایک نامعلوم خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملے کے نتیجے میں کم از کم 22 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس خبر کے شائع ہونے تک کوئی باضابطہ بیان موصول نہیں ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قافلہ جنوبی وزیرستان کے ضلع منزہ جا رہا تھا جب اس پر حملہ ہوگیا، خودکش حملے کے بعد علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ان زخمی اہلکاروں کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قافلے پر وانا پٹرول پمپ کے قریب حملہ کیا گیا، خودکش حملہ آور عقب سے آیا اور قافلے کے درمیان سے گزر کر قافلے میں شامل چوتھی گاڑی کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ خودکش حملہ آور پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کا انتظار کر رہا تھا جوکہ جائے وقوع سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر ہے۔

حملے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالرؤف بابر قیصرانی کی سربراہی میں پولیس کی نفری سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔

زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں حوالدار تنویر، حوالدار ذوالفقار، لانس نائیک مصطفٰی، سپاہی حنیف، سپاہی نواز، نائیک لیاقت، لانس نائیک فراز، نائیک شاہد، سپاہی سکندر، میر جعفر، امیر اصغر، نائیک اظہر، نائیک موسیٰ، سپاہی فدا حسین، سپاہی صاحب کمال، سپاہی کامران، سپاہی تنظیم، سپاہی عارف، باسط علی اور سلیم سمیت حجام وسیم اور ڈرائیور سپاہی منیب شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  آج روس  کے دورے پر روانہ

رائے الیوم: ایران کے میزائلوں نے اسرائیل کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کردیا

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک عرب میڈیا نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ

عراق کے صوبۂ نینوا میں الحشد الشعبی کی سکیورٹی کاروائی

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں عراقی عوامی

گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے

پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے

امریکہ کے پناہ کے متلاشیوں کے خلاف نئے ضوابط نافذ

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا

پاکستان سمیت 8 ملکوں کا صدر ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم

?️ 21 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سمیت 8 اسلامی ملکوں کا غزہ بورڈ

مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے