?️
ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں محکمہ کسٹم کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا یہ تازہ واقعہ اس علاقے میں تین روز قبل ہی پانچ دیگر کسٹم اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پیش آیا ہے۔ جمعرات کو کیے گئے پہلے حملے سے اب تک کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ان حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ افغانستان کی سرحد سے ملحق پاکستان کے علاقوں میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہوئی ہے۔ ان حملوں میں زیادہ تر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان میں سے بعض حملوں میں سے کچھ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے عسکریت پسند گروپ نے قبول کی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد عدنان کا کہنا تھا، ”کسٹم اہلکار چیکنگ کے لیے اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور مصروف شاہراہ پر واقع اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا، ”تین دن قبل، اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے تھے اور حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔
‘‘ خیال رہے کہ اس نوعیت کے حملوں میں اضافے سے پاکستان اور افغانستان کے حکمران طالبان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔
اسلام آباد حکومت طالبان سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنےکا مطالبہ کر رہی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ افغان سرزمین پر ایک فضائی حملہ بھی کیا تھا۔ طالبان نے عسکریت پسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے مسائل اس کے اندرونی معاملات ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے
جولائی
پاکستان نے تنازعات کی روک تھام اور حل کے لیے اقوام متحدہ کے کردار پر زور دیا
?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم نے مغربی ایشیا کی صورت
مارچ
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
?️ 24 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ
اپریل
لاہور ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کیلئے تین ہفتے کی مہلت
?️ 17 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی
مئی
دو امریکی نرسوں کا جعلی کورونا ویکسین کارڈ جاری کر نے کا کاروبار
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں دو امریکی نرسوں پر کورونا
جنوری
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا لبنان دھماکوں کے بارے میں بیان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا
ستمبر
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں
جولائی