ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت، پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہےجس کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پہلا "بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ” لائسنس جاری کردیا گیا، "اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی” کی جانب سے "ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ ” کو لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک کا منصوبے میں کلیدی کردار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بلاک چین، اے آئی، بگ ڈیٹا میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کرے گا، اس منصوبے کے تحت سالانہ 15 سے 20 لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے، ڈیٹا سینٹر ابتدائی طور پر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا، جو زائد بجلی کی استعداد کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا انقلابی اقدام ہے، "بلاک چین” ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل دنیا کی شفافیت اور سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ اسٹریٹیجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ میں معاون ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

لاہور: تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پھر آغاز

?️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس گزشتہ تین دنوں سے شہر کے مختلف

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

افغان عوام عالمی برادری کی بے حسی کا شکار

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کی معیشت کی تنزلی

غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی، زخمیوں پر موت کا گہرا سایہ

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی

ٹرمپ اور میکرون جیسے شیطان خطے میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکانے کے درپے ہیں:بحرینی عالم دین

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے عالم دین اور سیاسی رہنما نے اپنے ایک بیان

بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی پالیسیوں کے

نئے پوپ کا عالمی طاقتوں کے لیے پہلا پیغام: مزید جنگ نہیں

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: اپنے انتخاب کے بعد اپنے پہلے پیغام میں، دنیا کے

افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے