ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو

جنرل احمد شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں داخلی صورتحال، قومی دفاع اور نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی۔

اس موقع پر طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نہ صرف ملکی خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں بلکہ عوام کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کے مطابق اس نشست نے طلبا کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر اور تجزیاتی سوچ کو اپنانے کا موقع دیا، جبکہ نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے آگاہی بھی ملی۔

طلبا نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوان نسل میں پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

طلبا نے اعتراف کیا کہ اس نشست سے انہیں یہ احساس ہوا کہ میڈیا پر دی گئی خبروں کو بغیر تحقیق اور تصدیق کے پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے۔

مشہور خبریں۔

چینی سپلائی پر ضرورت سے زایدہ انحصار کی وجہ؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی حکام نے چند ہفتے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ

بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

?️ 27 اگست 2025لاڑکانہ (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی

قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی

?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار

ماہرہ خان نے ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

?️ 8 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی

عراقی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان اگلے ہفتے 

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے الیکشن کمیشن کے ترجمان جمانہ الغلائی نے کہا ہے

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل

?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

افغانستان خانہ جنگی کی راہ پر گامزن

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں امریکہ کی زیرقیادت فوج کے کمانڈر نے متنبہ کیا

مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی

?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے