?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسسٹنٹ سکیریٹری ڈونالڈ لو کا کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہوکر بیان دینا معمول کی کارروائی ہے جو کانگریس کو اپ ڈیٹ فراہم کرنے والے امریکی حکام کی باقاعدہ پریکٹس کا حصہ ہے۔
ایوان کی مڈل ایسٹ، افریقا اور سینٹرل ایشیا سے متعلق ذیلی کمیٹی 20 مارچ کو ایک سماعت کرے گی جس کا عنوان انتخابات کے بعد پاکستان: پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور یوایس امریکا تعلقات کا جائزہ ہے۔
سماعت میں 8 فروری کے انتخابات کے بعد پاک امریکا تعلقات کی مختلف جہتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی اور رہنما عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ دونلڈ لو نے 2022 میں اس وقت واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اسد مجید کو پی ٹی آئی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی دھمکی دی تھی۔
یہ معاملہ اکثر امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگز کے دوران پاکستانی اور امریکی صحافیوں کی جانب سے اٹھایا جاتا رہا ہے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مستقل مسترد کرتا رہا ہے۔
سماعت کے لیے اس وقت واحد عہدیدار جنوبی اور وسطیٰ ایشیا کے معاملات سے متعلق اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ ڈونلڈ لو ہیں جن کی پیشی کی تصدیق ہوئی جب کہ دیگر حکام بھی بیانات کے لیے پیش ہونے والوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
جب نیوز بریفنگ کے دوران شیڈول سماعت کے حوالے سے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب بھی جتنے بھی محکمہ خارجہ کے حکام کانگریس میں پیش ہوتے ہیں تو ہم کانگریس کے پالیسی سازی اور تجزیاتی کام میں مدد کرنے کو اپنی نوکری کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم ہمیشہ کانگریس میں ہونے والی رسمی، غیر رسمی بات چیت کے ساتھ ساتھ اس اصل بیان کے منتظر رہتے ہیں جو ہمارے عہدیدار کانگریس میں دیتے ہیں۔
اس سوال پر کہ گزشتہ دھمکیوں کی وجہ سے کیا محکمہ خارجہ کو سماعت کے دوران ڈونلڈ لو کے تحفظ کے حوالے سے تحفظات ہیں، میتھیو ملر نے جواب دیا کہ جی بالکل، امریکی حکام کو ملنے والی کسی بھی دھمکی کو ہم سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہمارے سفارت کاروں کے تحفظ اور سلامتی کے خلاف دھمکی آمیز ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے عمران خان کی حکومت گرانے سے متعلق ڈونلڈ لو کے خلاف عائد الزمات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری کے خلاف یہ الزامات جھوٹے ہیں، یہ جھوٹے ہیں، اُپ مجھے ایک، دو ہیں بلکہ شاہد دس مرتبہ سے زیادہ یہ بات کہتے ہوئے سن چکے ہیں۔
پی ٹی آئی امریکا نے ہوسٹن، ٹیکساس سے جاری اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کی مسلسل کوششوں کے باعث اس معاملے پر کانگریس کی انتہائی اہم سماعت ہونے جا رہی ہے۔
اس اہم سماعت میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے قانون سازوں کی نمایاں تعداد کی حاضری متوقع ہے۔


مشہور خبریں۔
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی امور پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے؛پاکستانی عہدیدار
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹ کی دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا
جون
غزہ میں 1.9 ملین افراد کی نقل مکانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ
دسمبر
پشاور: رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ’بغاوت‘ کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
?️ 15 نومبر 2022پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ کے بنوں بینچ نے بغاوت کے مقدمے
نومبر
تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم
نومبر
ہم امارات کی سلامتی اور خودمختاری کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے: بن زاید
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے کہا
جولائی
FATF کی گرے لسٹ میں ملک کی منتقلی پر ترکی کا ردعمل
?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو جنہوں نے بدھ کے
اکتوبر
امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا
فروری