ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی ملک ڈنمارک کی عالمی کنٹینر شپنگ کمپنی ’مرسک لائن‘ نے پاکستان کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے اور حکومت نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے اسلام آباد میں شپنگ کمپنی کے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران اس سرمایہ کاری کے اعلان کو پاکستان کی جہاز رانی اور لاجسٹکس صنعت کے لیے اہم کامیابی قرار دیا اور تعاون میں اضافے سے طویل مدتی معاشی فوائد کے امکانات کو اجاگر کیا۔

مرسک لائن کے حکام نے حکومت اور وزارت بحری امور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

قیصر احمد شیخ نے مرسک لائن کے عہدیداروں کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مرسک لائن کے ساتھ کام کرنے اور ان کی سرمایہ کاری کے لیے ہموار اور موثر طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، شراکت داری کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فریقین کے درمیان باضابطہ معاہدہ ہونے سے قبل یہ میٹنگ بہت اہم تھی۔

وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا اور پاکستان کے بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے پی ایم ٹرمینلز کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کے اظہار کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے گروپ کو سہولت فراہم کرنے، انہیں برابری کی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مشہور خبریں۔

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام

یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں

?️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء

پنجاب بھر کی جیلوں میں تحریک انصاف کی صرف 7 خواتین قید ہیں، آئی جی جیل خانہ جات

?️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں جیل حکام نے 9 مئی کے فسادات

سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں:  میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے

پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے

جنرل مشرف کی عسکری اور سیاسی زندگی پر ایک نظر

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:1999 میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ

ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں

نوٹیفکیشنز کے ذریعے گوگل اور ایپل کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کا انکشاف

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل اور ایپل کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے