?️
کراچی: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر مبینہ طور پر لوگوں کو سیکیورٹی اداروں پر ’الزامات‘ لگا کر اکسانے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
منگل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں نیو یارک جانے سے روک دیا گیا تھا، جہاں وہ ٹائم میگزین کے ایونٹ میں شرکت کرنے والی تھی۔
انسانی حقوق کی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں ٹائم میگزین کی جانب سے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی۔
تاہم انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک جانے سے روکا تھا، ماہ رنگ نے اپنے غیر ملکی سفر پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ڈان ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی ایک کاپی کے مطابق مقدمہ ضلع ملیر کی قائدآباد پولیس نے اسد علی شمس نامی ایک مقامی رہائشی کی شکایت پر درج کیا، جس نے دعویٰ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ ان کے علاقے میں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔
ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اشتعال دلانے، بغاوت اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
تاہم ڈان سے بات کرتے ہوئے اسٹیشن ہاؤس افیسر (ایس ایچ او) فراست شاہ کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کو ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ مسئلہ ہے کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر لوگوں کو ریاست اور اداروں کے خلاف اکسایا ہے۔
ایف آئی آر میں شکایت کنندہ کی جانب سے کہا گیا’ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ ماہ رنگ بلوچ ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ملک دشمن سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔
ایف آئی آر میں مبینہ طور پر ماہ رنگ بلوچ پر بی ایل اے سمیت 9 متعدد عسکریت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ماہ رنگ بلوچ نے اس مقدمے کو ’جھوٹا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی سرگرمیوں سے ریاست کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مائکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں لکھا’میری پرامن جدوجہد ایسی کسی بھی غیر قانونی، غیر آئینی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں روکی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا’ یہ اقدامات نہ صرف مجھے ہراساں کرنے کے لیے ایک منظم مہم کا حصہ ہیں بلکہ یہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ایف آئی آر کا مقصد بلوچ قوم کی اجتماعی جدوجہد کو نقصان پہنچانا ہے، انہوں نے مزید کہا ’میں ان جبری اقدامات سے بے خوف ہو کراپنا کام جاری رکھو گی اور اپنا مقدمہ عدالت میں لڑوں گی۔‘
واضح رہے کہ منگل کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ائیر پورٹ حکام نے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ہمراہ انسانی حقوق کے رہنما وہاب بلوچ، سمی دین بلوچ اور ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے وائس چیئرمین قاضی خضر کو بھی بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بجٹ26-2025: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم میں بھاری اضافہ
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ26-2025 کیلئے بینظیر انکم سپورٹ
جون
اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی
مئی
بجلی کا10سالہ منصوبہ منظور ، حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی.اویس لغاری
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
بھارت کیساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی، وزیراعظم
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور
مئی
بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی
?️ 8 جنوری 2022نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
جنوری
مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں
اکتوبر
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ
جنوری