ڈالر کی اونچی اڑان جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں روپے کی قدر میں مزید ایک روپے 72 پیسے کی کمی واقع ہو گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں مقامی کرنسی دوپہر 12 بجے 229 روپے 9 پیسے فی ڈالر پر ٹریڈ کررہی تھی جو روپے کی 0.75 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی دوران ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں درآمدی بل میں متوقع اضافہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے رقم موصول ہونے پر سرمایہ کاری کا وعدہ کرنے والے دوست ممالک نے اپنے وعدوں پر اب تک عمل نہیں کیا۔

ظفر پراچہ نے کہا وعدوں کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ پاکستان کی سیاسی صورتحال ، کرپشن اور رقم کی ادائیگی کے حوالے سے ماضی کا ریکارڈ ہے، ہمارا خیال تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رقم کی ادائیگی کے بعد روپے کی قدر میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوئی جو ناکافی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ مالی سال میں 40 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حکومت نے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے تمام مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام انتظامات کرلیے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت اپنے بیانات تبدیل کررہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کے دوران پریشان دکھائی دیے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ روپے پر دباؤ برقرار ہے۔

ظفر پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں تاخیر کی ہے جبکہ اب ملک دوبارہ ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہ حکومت اشیا اور کرنسی کی اسمگلنگ جیسے مسائل کو حل نہیں کرپا رہی۔

ٹریس مارک میں ریسرچ کی سربراہ کومل منصور کا کہنا ہے کہ ملک میں درآمدات عارضی طور پر معطل ہیں لیکن ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے نقد ادائیگیوں میں مسئلہ پیش آرہا ہے۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق کی وجہ سے بین الاقوامی کرنسی اکاؤنٹ میں امریکی ڈالر نکالنے سے صارفین کو فائدہ ہو رہا ہے اور وہ ڈالر کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، بین الاقوامی اکاؤنٹ میں انتہائی کم شرح سود کی وجہ سے یہ صارفین ڈپازٹ کو ترجیح نہیں دے رہے۔

میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے پر دباؤ ہونے کی وجہ سے بینکوں نے غیر ضروری درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا بند کر دیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے سپلائی کو جھٹکا لگا ہے اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصلیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ پر بہت زیادہ بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت برآمد کنندگان کے لیے ادائیگیوں کا انتظام کرے تاکہ جس دن برآمدات کی کھیپ بھیجی جائے اسی دن ڈالر روپے میں تبدیل ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی پالیسی متعارف کروائی جاتی ہے تو حکومت 5 سے 6 ارب ڈالر واپس لا سکتی ہے۔

2 ستمبر سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی آئی ہے جبکہ پچھلے ہفتے کے دوران روپیہ 9 روپے 2 پیسے سے کمی کے بعد 228 روپے 18 پیسے پر آ گیا تھا۔

مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے مطابق گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران روپے کی قدر میں 26روپے 37 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، 28 جولائی کو روپیہ 239 روپے 94 پیسے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکہ

?️ 8 مارچ 2022سبی(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکہ ،پولیس کے مطابق دھماکہ سبی

اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف

?️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ

حکومت نے ای پاسپورٹ اور آن لائن پاسپورٹ تجدید کی سہولت کا آغاز کردیا

?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ای پاسپورٹ اور آن لائن پاسپورٹ

کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی

فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے

سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن پر تمام نظریں مرکوز

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں}  سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد اپوزیشن

جرمنی نے شامی اسد کے حامی شخص کو عمر قید کی سزا سنادی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: جرمنی کی ایک عدالت نے شام کے سابق صدر بشار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے