ڈار سے حاقان فیدان کی ملاقات، ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔

ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے آزادکشمیرمیں اسکول کھولنے پر بات ہوئی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، جن کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطح کے تبادلے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے اور مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، نائب وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور پاک ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ ستمبر میں متوقع ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحٰق ڈار کی بھرپور میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات قائم ہیں، جنہیں ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور اب آئل اور گیس کے شعبوں میں بھی اشتراک بڑھایا جا رہا ہے، ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات متوقع ہے۔

نیوز کانفرنس کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا اور تمام شعبوں میں ادارہ جاتی بنیادوں پر تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

تائیوان کا امریکہ سے 1000 جارحانہ ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:تائیوان نے ممکنہ چینی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے

وزیر اعظم ملک میں آنے والی پریشانیوں کی ذمہ داری قبول کر لی

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے

وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود

صیہونی حکومت کے خلاف حماس کی 5 طاقتیں

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے جمعرات کے روز جنگ بندی کے خاتمے کے

اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اقتصادی سروے

نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں

غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر

ہسپتال میں 3 فلسطینی نوجوان صیہونیوں کے ہاتھوں شہید

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین کے ابن سینا اسپتال پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے