چینی برآمد کرنے سے متعلق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل طلب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں چینی برآمد کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔میڈیا  کے مطابق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے، جب کہ شوگرایڈوائزری بورڈ چینی کے مجموعی ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چینی برآمد کرنے کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی تھی کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پرغور کیا جائے، برآمد پر غور کرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے دو اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمد کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شوگر ملزمالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملزمالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کرنے کے لیے اجازت مانگی ہے۔

مشہور خبریں۔

دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی

🗓️ 26 جنوری 2022حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ

شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب

🗓️ 11 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع

اسرائیل نے اپنی موت کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے ہیں: صہیونی ماہر

🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور اس کی فوج کی غلط

سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار

🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کی بنا

صحافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی

🗓️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف بیان دینے پر

موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

🗓️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے