?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور غلط معلومات کی تشہیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے 115 انکوائریاں رجسٹرکر کے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نوٹسز پر سماعت 30 اور 31 جنوری کو ہوگی۔
میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے پر نوٹس دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 16 جنوری کو وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس مہم کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔
وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے جے آئی ٹی بنائی۔
اس 6 رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہوں گے اور اس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
سیاسی اور قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر عدالت عظمیٰ اور اس کے ججز کے خلاف باقاعدہ مذموم مہم شروع کردی گئی تھی اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی تشکیل دے کر معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
بعد ازاں 18 جنوری کو تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
مشہور خبریں۔
حکومت کو ان لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو گردن تک کئی بحرانوں میں دھنسے ہوئے ہیں۔
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود
اگست
آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
سعودی عرب کے ساتھ عمران خان نے 5 اہم معاہدوں پر دستخط کئے
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جدہ میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب
مئی
برازیل کے صدر نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 29 اگست 2023اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے
اگست
گزشتہ سال 500 امریکی فوجیوں نے کی خودکشی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی
فروری
فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے
مارچ
ترکی کیوں روس یوکرائن کشیدگی سے پریشان ہے؟
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کے محتاط اور قدامت پسندانہ ریمارکس نے ظاہر
فروری
حماس نے نیتن یاہو کا کھیل کیا برباد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو
مئی