چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار

?️

کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت کی عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں عوام کافی پریشانی کا شکارہیں وہاں سب اللہ کے سہارے ہیں اور  لوگوں کو مرنے کیلئے چھوڑ رکھا ہے وہاں اسپتال تک کاغذوں میں بن رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری صحت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ  آپ نے تھر دیکھا ہے، مٹھی دیکھا ہے ڈیپلو دیکھا ہے؟  وہاں کچھ نہیں ہے سب اللّہ کے سہارے ہیں، وہاں اسپتال صرف کاغذوں میں بن رہے ہیں، ادویات کی خریداری جاری ہے مگر ہے نہیں،  وہاں لاکھوں مسائل ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تھر کے لوگوں اور حکومت کے درمیان مکمل ڈس کنیکشن ہے، سارے منسٹر مہنگے اسپتالوں سے علاج کراتے ہیں، سارے منسٹر سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کراتے، بچےمرجاتے ہیں کسی کوپرواہ نہیں، جو بھی رپورٹ آتی ہےتو کہتے ہیں یو این نے یہ کہا یو این نے وہ کہا، وہ یوکے میں بیٹھ کر رپورٹ بناتے ہیں آپ لوگ کیا کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے سیکرٹری صحت سے مکالمہ کیا کہ آپ سب سرکاری افسران جائیں تھرپارکر کے سرکاری اسپتال میں علاج کرائیں، یہاں سے چار پانچ گھنٹے کا راستہ ہے جس کی قسمت میں ہوگا بچ جائے گا، ہم سب کا آرڈر کردیں گے تمام سیکرٹریز  تھر میں علاج کرائیں، سندھ کے کسی بھی شہر چلے جائیں،لاڑکانہ، میر پورخاص یا حیدر آباد چلے جائیں۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تھرمیں جانوروں کے طرح مرنے کے لیے چھوڑدیا ہے، اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں، لائٹ تک نہیں ہے، دوائی، ایکسرے مشین وغیرہ کی سہولیات تو خواب ہیں، پینے کاوہاں پانی نہیں ہے،اربوں روپے کے آراو پلانٹس لگا دیے سب فیل۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں انسانی تباہی

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل

?️ 2 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ

ایوان مکمل نہیں ہوا،مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے،عارف علوی

?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل

پچھلے سال کے مقابلے عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہو گی، وزیر توانائی

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر

سپارکو نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی

?️ 24 جون 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام

عالمی بحران کے موقع پر اپنا ہی گریبان پکڑنا

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں انقرہ کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے پر

مقبوضہ جموں کشمیر : مودی حکومت کی لوگوں کو حریت تنظیموں وابستگی پر سنگین نتائج کی دھمکی

?️ 20 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت

اسرائیل کی غاصب حکومت کی فطرت بد ہے: اردن کے وزیر خارجہ

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا کہ ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے