?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آر سی ڈی ہائی وے خستہ حالی سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیےکہ این ایچ اے کوئی معیاری کام نہیں کررہا جب کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کوچھوڑ کرباقی تمام ہائی ویزکو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں آر سی ڈی ہائی وے خستہ حالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملک بھرکی ہائی ویز سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین این ایچ اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بتایا جائے کوئٹہ کراچی روڈ پرمسافروں کے تحفظ کیلئے پولیس تعینات کیوں نہیں کی گئی؟ ہائی ویزکی کی ابتر حالت سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،کوئٹہ کراچی روڈ کی حالت کو 100 فیصد تک درست کیا جائے۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیےکہ ہائی ویز پر ریفلیکٹرز، مارکنگ لائنز غیرمعیاری ہیں، روڈ پر کی گئی مارکنگ ایک بارش کی نذر ہوجاتی ہے، چترال گلگت روڈ کاغذوں میں مکمل ظاہرکی گئی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کوئٹہ کراچی روڈ کو موٹروے کی طرز پرکیوں نہیں بنایا جا رہا ہے؟لاہور اسلام آباد موٹروے کوچھوڑ کرباقی تمام ہائی ویزکو لاوارث چھوڑ دیا گیا، چترال گلگت روڈ پرصرف پتھرہی پتھر ہیں،گاڑی چل ہی نہیں سکتی۔
جسٹس گلزار نے مزید کہا کہ ہرسال ہائی ویزکی تزین وآرائش پر اربوں روپے اخراجات دکھائے جاتے ہیں، این ایچ اے سے کراچی حیدرآباد روڈ نہیں بن رہا، این ایچ اے کوئی معیاری کام نہیں کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی تھنک ٹینک: شام پر پابندیاں اٹھانے سے القاعدہ مضبوط ہو گی
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے شام پر
مئی
امریکہ ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا: سعودی ماہرین
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد
مارچ
حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: اگرچہ مغرب صیہونیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے اور
جون
کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو 3 عجیب و غریب شرائط کے ساتھ تسلیم کر لیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ
جولائی
صیہونی حکومت کا یمن کو نشانہ بنانے کے لیے امارات اور سعودی عرب کا سہارہ لینے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت پر مؤثر حملوں
جنوری
عارف نظامی انتقال کر گے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے نجی چینل
جولائی
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
ماڈل نمرہ جیکب کا ہراساں کیے جانے کا الزام، حسنین لہری نے الزامات کی تردید کردی
?️ 30 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے نامور ماڈل حسنین لہری اور نمرہ جیکب
مئی