چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا

🗓️

کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں  چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے قبل بھی چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے اسے اب تک نہ گرائے جانے پر اظہارِ برہمی کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ کب تک عمارت کو گرانے کا عمل مکمل ہوگا؟ اس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ  کوئی ٹائم نہیں دے سکتے ہیں، 200 لوگ کام کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ یہ بلڈنگ نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہوتا ہے، کھڑکیاں، دروازے وغیرہ گرائیں گے، 400 لوگوں کو لگائیں اور عمارت گرائیں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ نسلہ ٹاور کی عمارت ایک ہفتے میں گرا کہ رپورٹ پیش کریں۔دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ سرسندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈر کردیں۔چیف جسٹس نے حافظ نعیم الرحمان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں، یہاں کوئی سیاست نہیں چلےگی۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے، کورٹ روم میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیابات کررہے ہیں آپ، ابھی آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔

مشہور خبریں۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے

امریکی سینیٹر کا صیہونی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کا اعلان

🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی یہودی سینیٹر اور آزاد سیاستدان برنی سینڈرز نے بین الاقوامی

امریکا کے ایک اسکول میں طالبہ کی فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

🗓️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست آئڈاہو میں واقع اسکول میں ایک طالبہ

عمران خان نے حکومتی کارگردی کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی اور بیانیہ کو

2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ

لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ

سی آئی اے کے حراستی مرکز میں ہراساں کیے جانے والے ایک قیدی کا پہلا انٹرویو

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ایک قیدی نے پہلی بارباضابطہ طور پر

ریویو ایکٹ کے خلاف کیس مضبوط نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

🗓️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے