چیئرمین پی ٹی آئی کو تنہا کرنے کیلئے حکومتی مؤقف میں سختی، مذاکرات کا دروازہ پھر بھی کھلا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف تمام توپوں کا رخ کرتے ہوئے ان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدنام کرنے سے لے کر 9 مئی کے واقعات کے بعد اپنے کارکنوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے چھوڑ دینے سمیت ہر قسم کا الزام لگایا۔

ایک حکومتی وزیر نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بڑا خطرہ قرار دیا، جب کہ دوسرے نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ واقعی حکومت سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو براہ راست وزیر اعظم شہباز شریف سے رجوع کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان 9 مئی کے المناک واقعات سے توجہ ہٹانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران نیازی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے بارے میں تضحیک آمیز مہم سے متعلق کوئی مغالطہ نہیں ہونا چاہیے، ایک مرتبہ پھر وہ انسانی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر 9 مئی کے واقعات میں اپنے مجرمانہ کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے ان کے ہتھکنڈوں پر کوئی حیرانی نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے، لوگوں کو تشدد پر اکسائے، ریاستی علامات اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرے اور شہدا کی یادگاروں کو گرائے، وہ کسی بھی حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دریں اثنا وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو ’اندرونی دشمن‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم سے زیادہ خطرناک ہیں۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کہا کہ ’لوگوں نے اب تک اندرونی دشمن (عمران خان) کو نہیں پہچانا جو آپ کے سامنے والے دشمن سے زیادہ خطرناک ہے، لوگ عمران خان کے اصل چہرے سے واقف نہیں ہیں‘۔

9 مئی کو جو کچھ ہوا اسے ’بغاوت‘ قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اندرونی دشمن ملک کے اتحاد اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ اگر وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو براہ راست وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کریں۔

وائس آف امریکا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس یقین دہانی کو بڑھایا کہ اگر عمران خان نے ایسی کوئی بات کی تو وزیر اعظم مثبت جواب دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ مذاکرات کے لیے مذاکراتی ٹیم تشکیل دیں گے لیکن وہ خود سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے سے گریزاں ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا یہ وقت درست نہیں ہے، کیونکہ اس سے شہدا کے خاندانوں کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آسکتا ہے، جن کے جذبات 9 مئی کے واقعات سے مجروح ہوئے تھے۔

عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والی پُرتشدد کارروائیاں ان کی ہدایات پر ہوئیں۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کے دوران حساس معلومات پر مشتمل لیپ ٹاپ سمیت کچھ آلات یا تو چوری ہوگئے یا انہیں آگ لگا دی گئی جس سے اہم معلومات تباہ ہو گئیں، یہ سامان پاک فوج ہی برآمد کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوری میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے تو عمران خان کے خلاف اسی قانون کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ’کنگ پارٹی‘ الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہے، کیونکہ وہ اپنے ووٹ خود حاصل کرے گی اور مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بینک کو خراب نہیں کرے گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی عممران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ’بی بی سی‘ کا انٹرویو ’ایک دوغلے اور جھوٹے کردار کی سچی عکاسی ہے۔‘

انٹرویو میں عمران خان کے متضاد دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ایک جملے میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں جیل بھیج دیا گیا تو ردعمل ہوگا، پھر اگلے ہی سانس میں انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں کو ٹھہرادیا‘۔

مشہور خبریں۔

سی آئی اے کے سربراہ کا چین کا خفیہ دورہ

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے

دیالہ میں داعش کے جرائم کی نئی تفصیلات اور عراقی حکام کا ردعمل

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: عراقی سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے حملے

پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے

کیا امریکہ سعودی صیہونی دوستی کروانے سے مایوس ہو چکا ہے؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ

سوئی ناردرن کی گیس نرخوں میں 147 فیصد اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

?️ 25 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سوئی ناردرن گیس

مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کتنی خواتین لاپتہ ہوتی ہیں؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں 2019

غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے

زرنش خان کو انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے تنقید کا سامنا

?️ 23 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ ہوتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے