چیئرمین سینیٹ کا جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر زور

چیئرمین سینیٹ کا جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر زور

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پیو نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر زود دیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوریا کے ساتھ اپنے تجارتی اور دیگر تمام شعبوں میں روابط  کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پیو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی امن، جمہوریت اور خوش حالی کی جانب پیش رفت متاثر کن ہے، پاکستان اور جنوبی کوریا سرد جنگ کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب رہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے کورین جنگ کے دوران جنوبی کوریا کی معاشی اور مالی معاونت کی، پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ معاشی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یہ دو طرفہ روابط کی بنیاد ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوریا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں، کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سی پیک کے منصوبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔

جنوبی کوریا کے سفر سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زون علاقائی رابطہ کاری اور ترقی کے لیئے انتہائی اہم ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کا فروغ چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات کا فروغ اہم ثابت ہو گا۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن کی کاغذی شیر پر یورش جو ایران سے جنگ کرنے کو بے میل ہے

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت میں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت رہنما

?️ 23 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

فرانس کی گرتی ہوئی عالمی ساکھ ؛میکرون نے عوام کو کیوں مایوس کیا؟

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:مغربی تھنک ٹینکس کا ماننا ہے کہ فرانس، جو کبھی عالمی

ڈرامے میں زاہد احمد کی ماں کا کردار نہ نبھانے کا افسوس ہے، حبا علی خان

?️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہیں

امریکہ کی بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی کوشش

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت اور پاکستان کے وزرائے

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ

اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت

?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور

ایمسٹرڈیم کے میئر: یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے حلیما نے ہالینڈ کی حکومت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے