چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ریٹائرمنٹ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوگئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے باعث سینیٹ غیر فعال ہوگئی،سپیکر پیٹرن نہ ہونے کے باعث سینیٹ کا کوئی سربراہ نہیں رہا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوگئی۔عام انتخابات میں تاخیراور انتخابات کے بروقت انعقاد اور الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی کے سبب یہ انوکھی صورتحال سامنے آئی ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے رولز میں ترمیم سے متعلق تجویزپرسیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہوسکا تھا اور پارلیمانی لیڈرکمیٹی میں اتفاق کےباوجودرولزمیں ترامیم نہ ہوسکی تھی۔سینیٹر کی مدت 6 سال ہوتی ہے لیکن ان میں سے نصف ہر 3 سال بعد ریٹائر ہو جاتے ہیں اور خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جاتے ہیں، یہ انتخابات عام طور پر سینیٹرز کی مدت ختم ہونے سے کچھ روز قبل ہوجاتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہو سکا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن جمعرات (14 مارچ) کو انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔سینیٹ کی 4 نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے جو پہلے قبائلی علاقوں کے لیے مخصوص ہوتی تھیں کیونکہ یہ نشستیں 25ویں ترمیم کے تحت خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ختم کر دی گئی ہیں۔ہر صوبے سے 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ،علما کی نشستیں ہوں گی، ساتھ ہی 2 نشستیں غیر مسلموں کے لیے مختص ہوں گی۔

اسلام آباد سے 2 سینیٹرز منتخب کئے جائیں گے، جن میں سے ایک جنرل سیٹ پر اور دوسرا ٹیکنوکریٹ،علما کی نشست پر منتخب ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزسینیٹ سے 52اراکین اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔سینیٹ سے ریٹائرڈ ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے12، پیپلز پارٹی 12 اورپی ٹی آئی کے 8 ، جے یوآئی ف، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے 2،2 سینیٹر ریٹائرڈ شامل ہیں جبکہ بی اے پی 6، جماعت اسلامی، ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کا1،1سینیٹرریٹائرڈ ہوا جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرزاوراسلام آباد سے 2 سینیٹر اسد جونیجو اور مشاہد حسین سیدسمیت سندھ اورپنجاب کے12،12 سینٹرز اور خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کے 11،11 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی

وزیر داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 10 مئی

پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات میں شامل

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رسک ماڈلنگ فرم (آر ایم ایس) کے مطابق پاکستان

حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا

اسرائیل کی بربریت اس کی شکست کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے لبنان

الاقصی طوفان آپریشن کی مزید تفصیلات

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج

اسلام آباد میں باز گشت ہے کہ کوئی آئینی ترامیم لائی جارہی ہے، سینیٹر شبلی فراز

?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے

چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکا میں سیاسی زلزلہ، قانون ساز اور وائٹ ہاؤس مزید سکیورٹی فنڈز کے خواہاں

?️ 14 ستمبر 2025چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکا میں سیاسی زلزلہ، قانون ساز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے