?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں راجہ پرویز اشرف کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ ہمیشہ کہتا تھا پیپلزپارٹی آپسی مشاورت کے ساتھ تمام فیصلے کرتی ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے، پوری کوشش کریں گے کشمیریوں کیلئے آسانیاں لیکر آئیں، ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے کشمیر کے معاملے کو ہمیشہ ترجیح دی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی کھل کر بات کی، پیپلزپارٹی اور کشمیر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، آزادکشمیر میں حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی مالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا، حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبرزموجود ہیں، ہمارے پاس 27 گولڈن نمبر ہے اگر مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہو جائیں تو تعداد 40 ہو جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد پر 17 اراکین سے زائد کے دستخط موجود ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے، تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والوں میں جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، ملک ظفر اور علی شان سونی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
جون
2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی
جنوری
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے غزہ میں اسرائیل
اپریل
عراق میں تیل اور گیس سے بھرے خطے میں امریکی اڈے بنا رہے ہیں!:عراقی سکیورٹی ذرائع کا انکشاف
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حملہ
مئی
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
الیکشن کمیشن اراکین کا چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار
?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے
دسمبر
کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے روکنے کیلئےاحکامات جاری نہیں کیے گئے، نگران وزیراعظم
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ڈپریشن کے باعث تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی
?️ 7 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے
دسمبر