?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے۔ حکومت اسٹیٹ بینک کی مکمل خودمختاری کا بل بھی اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے ساتھ پیش کردے گی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی نوید سنائی۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت اگلے ہفتے میں منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں خوراک، زرعی سیکٹر پر ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے اس لیے مہنگائی میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کی مکمل خودمختاری کا بل بھی اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے ساتھ پیش کردے گی۔مشیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمت کم کیوں نہیں ہو رہی اور عوام تک اس کا فائدہ کیوں نہیں منتقل ہو رہا؟۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ ماضی میں قیمتیں نہ بڑھانا ہے۔
ہم نے ماضی میں بھی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی،آپ دیکھیں بھارت میں ہمارے روپے کے لحاظ سے قیمت 240 روپے تھی ہم نے ایسے 143 روپے پر رکھا ہوا تھا،کیونکہ ہم نے وہ ٹیکس اڑا دیے تھے جو ہم پٹرول کی قیمت پر لیتے ہیں۔پیٹرول لیوی بھی کم کر دی تھی کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے مہنگائی لوگوں تک پہنچے۔مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ پندرہ دن میں صرف ایک دفعہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت نیچے آئی ہے جس میں پاکستان نے یہ ردعمل دکھایا کہ قیمت نہ بڑھائی نہ کم کی۔
گزشتہ ماہ میں دو دفعہ ہم نے پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی اب جیسے اور کم ہوگا تو آپ دیکھیں گے کہ ہم بھی کم کریں گے۔انہوں نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا ذمہ دار افغانستان سے ہونے والی تجارت کو قرار دیتے ہوئے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت نیچے آنے کی پیش گوئی کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب تجارتی خسارہ بڑھتا ہے تو روپے کی قیمت پر پریشر رہتا ہے۔
اس وقت ڈالر کا ریٹ 166، 168 ہونا چاہیے تھا۔ریل ایکٹیو ایکسچینج ریٹ کے ساتھ یہی ریٹ بنتا ہے۔سات آٹھ روپے جو ہے وہ افغانستان میں لوگ اپنے لیٹر آف کریڈٹ وغیرہ یہاں سے کھول رہے ہیں۔یہی سے ڈالر لے کر یہیں سے ہمارے اکاؤنٹ میں ڈال رہے ہیں۔
وہ ہمارے اوپر کرپ مارکیٹ میں پریشر ڈال رہے ہیں تو وہ ہمارا انٹر بینک میں بھی آرہا ہے۔اگلے چند دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ ہم ڈالر کی قیمت کو ٹھیک کر لیں گے۔انہوں نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کی قیمت میں اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوا ہے آئندہ اس میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے بہت دور
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ابھی تک
جنوری
دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ
اگست
افغانستان سے انخلا میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دینے پر برطانیہ میں تنقید
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے
ستمبر
کیا ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات یوکرین جنگ کا نقشہ بدل دے گی؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: 15 اگست ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن الاسکا میں ایک
اگست
بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل
اپریل
حماس کے ارکان کی قید کے بارے میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے زیر ملکیت ریڈیو گیلگلٹز نے اپنی
دسمبر
طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے
اگست