?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا، آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے، وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اصلاحات پیپلز پارٹی کا اہم کارنامہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پیپلز پارٹی کی شناخت ہیں، MRD سے ARD تک، پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا کی معمار رہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں پیپلز پارٹی کی شمولیت اہم ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدور، کسان، خواتین اور اقلیتوں کی آواز رہی ہے، محروم طبقات کی شمولیت پارٹی کے مشن کا مرکز ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے، خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، کارکنان جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، پیپلز پارٹی ایک روادار، روشن خیال پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت
مئی
صیہونی فضائیہ کے کمانڈر کے ساتھ نیتن یاہو کی زبانی تکرار
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر میں اس حکومت کے
اگست
مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے
اگست
صیہونی حکام کی زبانی جنگ کا سلسلہ جاری
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:قابض حکومت کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ اور شدید اختلافات
دسمبر
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی
جنوری
مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی قابضین کے ساتھ جھڑپ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر
مئی
تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے
فروری
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر