?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں، دونوں جماعتوں میں ارینجمنٹ ہوجاتی ہیں تو یہ اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کیا ہورہا ہے وہ نقشہ نہیں دے سکتا لیکن امکان ہے کہ پی پی حکومت میں شامل ہوجائے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت میں شمولیت کے حوالے سے رابطے کس قسم کے ہورہے ہیں، مجھے معلوم نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے رابطے کہاں تک پہنچے ہیں نہیں معلوم، میں نے جو کچھ بتایا اپنی سیاسی سمجھ بوجھ کے مطابق بتایا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے ایک ہی دن میں چار اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے
ستمبر
نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)
اگست
لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو
اپریل
حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
?️ 18 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی
اگست
افغانستان میں 10 ملین بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان میں
دسمبر
تل ابیب کے خلاف اردگان کس حد تک سنجیدہ ہے؟
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بہت سے لوگ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ایک
جولائی
جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا، رپورٹ عدالت میں پیش
?️ 27 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے پی ٹی
فروری
سعودی عرب اور ترکی نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کا کیا خیر مقدم
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب اور ترکی نے جمعرات کو یمن میں جنگ
جون