?️
کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے بھی کچھ ڈیلیور نہیں کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے بھی ساڑھے تین سال میں کچھ ڈیلیور نہیں کیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت چھوڑ دینے کا کہنا بہت آسان ہے، میں کہاں جاؤں؟۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسی نے بھی ڈیلیور نہیں کیا۔کراچی کے لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں جب کہ کراچی کا ٹیکس ادا کرنے والا سیاسی جماعتوں سے ناراض ہے۔وسیم اختر اس سے قبل حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما وسیم اخترنے کہاتھا کہ کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔ایم کیوایم نے سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر دی ہیں، جبکہ رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ڈپٹی کنونیئر ایم کیوایم وسیم اختر نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہاکہ لاشیں اٹھا کر تھک گئے، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عابد عباسی کا کوئی قصور تھا تو مقدمہ بناتے۔ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے۔
وسیم اختر نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھالیں، حکومت بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم اسی لئے بنایا تھا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتادیں اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں، اپنی حکومتیں بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔
وسیم اختر نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھالیں، حکومت بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم اسی لئے بنایا تھا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتادیں اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں، اپنی حکومتیں بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیف حکومت مقدمے سے بچنے کے لیے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے : روس
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:روسی ڈوما کے رکن امیر خامیتوف نے یوکرین کے صدر
فروری
ایران کے خلاف جنگ پر احتجاج؛ امریکی سابق فوجیوں کا واشنگٹن میں مظاہرہ
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:واشنگٹن میں امریکی سابق فوجیوں نے ایران کے خلاف جنگ اور
مئی
اسرائیلی قیدیوں کی آزادی تا اطلاعِ ثانی مؤخر
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ قسام برگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا
فروری
پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 3 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و
دسمبر
عصر حاضر کے انسانی مصائب میں سب سے بڑا کردار مغربی تہذیب کا ہے:شیخ الازہر
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار سے ملاقات میں شیخ الازہر
جون
تل ابیب کی مداخلت نے شام کو خطرناک موڑ پر پہنچا دیا: جولانی
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، شام پر قابض دہشت گرد گروپ کے
جولائی
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں منعقدہ
فروری
امریکی ایوان کے ڈیموکریٹک نمائندوں کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست