?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) ملازمین کو ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ای-پاک ایکیوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پی اے ڈی ایس) فنڈ سے غیر قانونی طور پر اعزازیہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی سفارشات کردی ہیں، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مبینہ طور پر اثر و رسوخ کے ذریعے دبائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹائم فریم کے مطابق 7 دن میں رپورٹ وزیراعظم آفس کو جمع کرانی تھی، جبکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی متعلقہ ٹائم فریم گزر جانے کے بعد تاحال انکوائری رپورٹ وزیراعظم آفس کو جمع نہ کراسکی ہے۔
ذرائع پیپرا کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق 2021-2024 کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا کے پاس سی جی اے کا اضافی چارج رہا جو مفادات کا ٹکراؤ ہے، مقبول گوندل نے 10.34 کروڑ روپے ورلڈ بینک قرض کی رقم سے خود کو اور 134 ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رضوان ملک نے 5 لاکھ 99 ہزار 759 اور مقبول گوندل نے 47 لاکھ 39 ہزار 376 روپے پپیرا بورڈ کی منظوری کے بغیر خود کو الاٹ کیے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز علی تیمور نے 35 لاکھ سے زائد اعزازیہ کی رقم غیر قانونی طور پر وصول کی ہے، ای پروکیورمنٹ سافٹویئر پیپرا کے حوالے تاحال نہیں کیا جاسکا اور نہ ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم ڈی پیپرا مقبول گوندل نے ای پی اے ڈی ایس کانسیپٹ نوٹ پلاننگ کمیشن اور پیپرا بورڈ کے سامنے رکھے ہی نہیں، تحقیقات کے دوران سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی اور ٹیمپرنگ کے الزامات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے، ای پی اے ڈی ایس کانسیپٹ نوٹ بظاہر غیر قانونی اور غیر منظور شدہ دستاویز لگا ہے، ای پی اے ڈی ایس پروجیکٹ میں نااہل لوگوں کو حساس اور تکنیکی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقبول گوندل اور رضوان ملک نے قرض کی رقم سے کروڑوں روپے کی بےضابطگیاں اعزازیہ کے نام پر کی ہیں۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ میں ملازمین کے خلاف متعدد سفارشات بھی کردی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ ملازمین سے اعزازیہ کی 10.34 کروڑ روپے کی رقم واپس لے کر سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے، ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر کو مکمل کرنے کے لیے پیپرا ملازمین کے بجائے پروفیشنلز کی تعیناتی کی جائے، قوانین کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، سابق ایم ڈی پیپرا رضوان ملک کے خلاف قرض کی رقم میں بے قاعدگیاں کرنے پر کاروائی کی جائے، سابق ایم ڈی پیپرا مقبول گوندل کے خلاف بھی تادیبی کاروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر
فروری
روس، پاکستان کو کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، مصدق ملک
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا
دسمبر
روس اور یوکرائن کے درمیان باقاعدہ لڑائی کا اغاز
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کے روسی
فروری
نیب نے ہاؤسنگ مقدمہ میں علیم خان کے خلاف تحقیقات بند کردیں
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت کے اتحادی اور نئی تشکیل کردہ جماعت
اگست
امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان
?️ 6 مارچ 2026سکھر (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
مارچ
پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل
مارچ
روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 12 فروری 2026روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت
فروری
فلسطینی عوام کی غزہ سے مصر میں جبری منتقلی کے بارے میں مصر کا کیا کہنا ہے؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل
نومبر