?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے رواں 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر میں کمی یا اضافے کی وجہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری نقل و حمل کی گاڑیوں، ٹرینوں، اور زرعی انجنوں، جیسے ٹرک، بس، ٹریکٹر، ٹیوب ویل اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے۔
خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے، ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں شاذ و نادر ہی کمی آتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ ہوگیا تو مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے اور جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن کا یوریشیا اور عالمی تعلقات میں ایران کے اہم کردار پر زور
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز شنگھائی
ستمبر
عدالتی معاون منیر اے ملک نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی مخالفت کر دی
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے
ستمبر
امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے
جنوری
کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب
اپریل
نور مقدم کیس کے فیصلے کے بعد ماہرہ خان کا ٹوئٹ
?️ 25 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) نور مقدم کیس کے فیصلے ملک کی مختلف سماجی
فروری
کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ
جولائی
غزہ میں امدادی مراکز مہلک جال بن گئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بین الاقوامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جولائی
الزیتون اسکول کے خلاف جنگی جرم کس کی سرپرستی ہوا؟ حماس کا بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں صہیونی
ستمبر