پی ٹی وی کو نجی چینلز پیسے دیں یا پھر پارلیمنٹ پیسے دیا کرے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی وی کو نجی چینلز پیسے دیں یا پھر پارلیمنٹ پیسے دیا کرے، اگر نجی چینلز نے پیسے نہیں دینے تو پی ٹی وی پارلیمنٹ کی نشریات نہ دکھائیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اگر پی ٹی وی پارلیمنٹ کی تقاریر نہ دکھا سکا تو پھر الٹا ہم سے رائلٹی لیں گے، پی ٹی وی کی فیس لاکھوں مساجد سے وصول کی جاتی ہے جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ اگر مساجد سے فیس وصولی ختم کریں گے تو پھرپی ٹی وی کے علاقائی چینل ختم کرنا پڑیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مساجد سے پی ٹی وی فیس کی وصول بند کی جائے، فیصل جاوید نے کہا کہ مساجد نے ٹی وی سیٹ نہیں ہوتا لیکن پھر ان سے پی ٹی وی کی فیس کیوں وصول کی جاتی ہے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ مساجد میں ٹی وی نہیں ہوتا لیکن پیچھے حجرے میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اعوان کے متعلق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی نے حقائق کے برعکس جنید صفدر اعوان کے متعلق خبر نشر کی،حکومت کی جانب سے سرکاری ٹی وی چینل کواپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ قرار دا د میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری ،ایم ڈی پی ٹی وی نیوز اور ڈائریکٹر پی ٹی وی نیوز کو فوری مستعفی ہونا چاہیے ۔

مشہور خبریں۔

وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے

یورپی یونین کا صیہونی حکومت کے مغربی کنارے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں: یورپی یونین نے پیر کے روز محض زبانی اقدام کرتے

61% امریکی اپنے بیٹے کے کاروباری سودوں میں بائیڈن کے کردار پر یقین رکھتے ہیں

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج کے مطابق 61 فیصد امریکیوں کا

شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے وسیع معاہدوں کا مخالف

?️ 12 نومبر 2025 شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے وسیع

بھارت پاکستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

نیویارک کے میئر: ہم اسرائیلی سفارتی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ شہر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے