?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو جانتی تک نہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں پلس مائنس کی کوئی بات ہی نہیں۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پلیٹ فارم سے ہماری کوئی کوشش نہیں ہے۔ بلکہ ہماری کوشش پاکستان کے لیے ایک بہتر راستہ تلاش کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات نارمل نہیں ہوتے تو حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔ اور سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کے لیے حکومت کو ایک قدم آگے اور پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر نیچے آنے سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ اور ہمارا بنیادی مقصد ملک کے اندر سیاسی ماحول کو سازگار بنانا ہے۔ جبکہ سیاسی ٹمپریچر کم کیے بغیر حالات نارمل کیے جا سکتے ہیں نہ ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی کی سابقہ قیادت کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ پی ٹی آئی ملک کے اندر بڑی اور قومی پارٹی ہے۔ اور حکومت کو چاہیے کہ سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی حقیقی قیادت کو موقع دیں۔ حکومت کو پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ کا ووٹ کا کس طرح مسترد ہوتا ہے؟
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین کے
مارچ
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی
اگست
امریکہ کی شکاگو سٹی کا خونی ہفتہ؛17 افراد ہلاک، 99 زخمی
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ
جولائی
عبرانی میڈیا: جولانی سعودی عرب میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے ابو محمد گولانی کی ابراہیمی
مئی
ایران نے ۱۷ رخ سے یو ایس ایس جرالڈ فورڈ پر حملہ کیا؛ ٹرمپ کا اعتراف
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے دنیا کے
مارچ
کراچی کو ’گندہ‘ کہنے والوں کی سوچ ’گندی‘ ہے، جویریہ سعود
?️ 31 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی اداکارہ صبا قمر اور
اکتوبر
صہیونیوں کا غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کا منصوبہ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کو تقسیم
نومبر
طالبان نے رمضان المبارک آتے ہی شدید حملے شروع کردیئے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے رمضان المبارک آتے ہی افغانستان میں شدید
اپریل