پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی۔ بیرسٹر عقیل ملک

عقیل ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیشہ دہشت گردوں کے مؤقف کی تائید کی، پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آچکا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، آپ تحریک طالبان سے کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟ ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، اب چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا مؤقف اپنانا ہوا تھا اور ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 40 ہزار لوگوں کو یہاں بسایا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، ان کی ترجیحات واضح نظر آرہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے مؤقف کو گزشتہ 12 سال سے اپنائے ہوئے ہے، پی ٹی آئی اورخیبرپختونخوا کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آچکا ہے، جو کام اور پالیسی غلط ہوگی اس کو کال آؤٹ کرنا چاہئے۔

وزیر مملکت نے واضح کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی پالیسی سے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو ڈی ریل کررہی ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں، بنوں میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازجنازہ میں کسی پی ٹی آئی لیڈر نے شرکت نہیں کی، اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی میں علیمہ خان،سلمان اکرم راجہ اور علی امین گنڈاپور گروپ ہے، وزیراعلی کے پی نے بات کی کہ پارٹی کے اندر گروپ بندی کھل کرسامنے آگئی ہے، انہوں نے کھل کر انکشاف کیا کہ پارٹی کے فیصلے غلط ہورہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

?️ 13 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی

فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 27 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

صیہونیوں کا بڑا چیلنج: حریدی کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کو گھیرنے والے کثیرالجہتی سیاسی و عسکری بحران کے

افغانستان میں ناگفتہ بہ بحران

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اس سال کے پہلے

روس نے مشرقی یوکرین میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں: انگلینڈ

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    برطانوی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق روس نے

سعودی عرب بھی صیہونیوں کے خلاف بولنے پر مجبور

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک ذریعے نے صیہونی حکومت کے سومالی لینڈ

پاکستان میں‌ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی گئی

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹادی

صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے