?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں ملزمان کے وکلا نے عبوری درخواست ضمانت پر بحث کی، اس موقع پر شہریار آفریدی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے جبکہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں جو دفعات شامل کی گئی ہیں وہ قابل ضمانت ہیں جبکہ تھانہ آئی نائن میں درج ایک مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعات پر درج کیا گیا ہے۔
اس موقع پر تھانہ کوہسار میں درج کروائے گئے مقدمے کے مدعی راجا سبطین خان بھی عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ عدالت میں ہی ملزمان شامل تفتیش ہو رہے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنا کام کریں ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ تھانہ ترنول، گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمات میں کوئی بھی شامل تفتیش نہیں ہوا، میں تفتیشی افسر کو پابند کر دیتا ہو آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، قاسم سوری سمیت دیگر کی ضمانتوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تھانہ آئی نائن، گولڑہ، ترنول میں درج مقدمات میں ملزمان شامل تفتیش ہوں۔
عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت مراد سعید نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش ہوئی، اسپیکر نے سپریم کورٹ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، ہم نے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا، ہم اپنی آواز اٹھانے کے لیے سڑکوں پر نکلے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، مجھے شاید آئین کا اتنا علم نہ ہو لیکن میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو ظلم کیا گیا آمریت کے دور میں بھی ایسا نہ ہوا، میں وہ مراسلہ دیکھ چکا ہوں، گورا ہمارے ملک کو ڈکٹیٹ کر رہا ہے، گورا کہتا ہے کہ اگر کامیاب ہو گئے تو آپ کو معاف کر دیں گے
مراد سعید کا کہنا تھا کہ روز نیا مقدمہ درج کیا جاتا ہے، علامہ اقبال کے گھر رات کو پولیس والے گھس کر ہراساں کر رہے ہیں، مجھے تکلیف ہے کہ بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ آئین اور قانون کی پاسداری کروں گا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج ہم پھر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ہم پر جعلی مقدمے بنائے گئے، طاقت کے استعمال سے ملک بند کیا جا سکتا ہے مگر چلایا نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سازش کی، خرم دستگیر کے منہ سے سب نے سن لیا، جب قوم کو ریلیف کی ضرورت ہو تو کہتے ہیں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 12 سو ارب روپے موجود تھے، حکومت چاہتی تو آٹے پیٹرول سمیت تمام اشیا پر ریلیف دے سکتی تھی، حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آئی بلکہ لائی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی پولیس کو مشکلات کا سامنا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی پولیس کے سرکردہ اہلکاروں
اگست
قطر کا مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف انتباہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:قطر نے ایک بیان جاری کرکے مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو
اپریل
سوڈان کی روس کو افریقہ میں پہلا بحری اڈہ قائم کرنے کی پیشکش
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
دسمبر
خلیج فارس کے ممالک کا ایران کے ساتھ رابطہ کیسا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے
اکتوبر
30 فیصد صہیونی اسرائیل چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں: صیہونی اخبار
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق 30 فیصد صہیونی
مئی
جانسن نے پوتن کو مگرمچھ سے تشبیہ دی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کے دورے کے
اپریل
ترکی اور غاصب صیہونی حکومت کا غصبی گیس ٹرانزٹ چیلنج
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعادت پارٹی فلسطینیوں کے حقوق پر مبنی فکری اور سیاسی مطالعہ
مارچ
غزہ کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے: اسرائیلی وزیر جنگ
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائل کاتز نے حماس کو دھمکی
جولائی