پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے

پی ٹی آئی

?️

اسلام اسلام آباد (سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مالی دستاویزات کا جائزہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں مزید غیر اعلانیہ بینک اکاؤنٹس منظر عام پر آگئے جس کے بعد درخواست گزار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حاصل کردہ تمام اصلی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جن کو ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

اس عمل کا آج اختتام ہوگا کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے نامزد دو مالیاتی تجزیہ کاروں کے ذریعہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے صرف 40 گھنٹے کی اجازت دی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں ہی پی ٹی آئی کے مزید خفیہ اکاؤنٹ منظر عام پر آئے ہیں درخواست گزار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حاصل کردہ تمام اصلی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جن کو ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

منظوری کا عمل بدھ کے روز ختم ہوگا تاہم ابھی تک ای سی پی نے پی ٹی آئی کے اصل بینک گوشواروں کو دیکھنے کے لیے درخواست گزار کی تازہ ترین درخواست پر فیصلہ کرنا ہے۔

کارروائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار نے پھر سے ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینک کے اصل گوشواروں کی منظوری سے انکار کی منطق پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کی سیاست راتوں رات بدل سکتی ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کسی زمانے میں غیر جانبدار امپائرز کے چیمپئن تھے لیکن بدقسمتی سے غیر ملکی مالی اعانت کے معاملے میں انہوں نے تاخیر کے حربے استعمال کرکے میچ کو فکس کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کیس کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ کسی بھی واردات میں ڈاکو ہمیشہ پیچھے ثبوت چھوڑ کر جاتے ہیں اور یہ تفتیش کاروں کے لیے ہوتا ہے تاکہ وہ قابل اعتماد نتیجے پر پہنچ سکیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ای سی پی اس کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے تمام حقائق کو سامنے رکھے گا کیونکہ اگر اس سے کوئی حقیقت چھپی رہے تو یہ قابل اعتماد نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

امریکہ نے اب تک یوکرین کو کتنی رقم دی ہے؟

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے کل یوکرین کے لیے اپنے تازہ ترین امدادی

صحافیوں کو صیہونیوں سے بچایا جائے:فلسطینی صحافیوں کی انجمن

?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل

’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے

ٹرمپ نے چین کے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

اسرائیل اندر سے منہدم ہو جائے گا: صیہونی مصنف

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی سیاسی تجزیہ کار اور مصنف، اریہ شابیت نے کہا

بلوچستان: نئے وزیر اعلی کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) نئے وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے

بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔ محمد احمد خان

?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے