پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد اور انتشار، ہمارا ترقی ہے۔ احسن اقبال

?️

نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد، معرکہ انتشار ہے جب کہ ہمارا ترقی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اِس وقت صوبے کے حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے، وہاں کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں اور نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری فوج وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ایسے حالات میں وزیراعلیٰ کا فرض ہے اپنے صوبہ میں امن کی طرف توجہ دیں، بجائے اِس کے دوسرے صوبوں میں لوگوں کو فساد کی تلقین کریں اور اِس پر اُبھاریں۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھاکہ ہمیں اِس وقت امن استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان دنیا کے نقشہ پر تیزی کے ساتھ اُبھر رہا ہے، جس قسم کی بصارت کا مظاہرہ وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہادرانہ قیادت مسلح افواج کی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو چین امریکہ یورپ مشرق وسطی میں نئی عزت ملی ہے، ہمارا فرض اِن حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو معرکہ ترقی کے لئے تیار کرے نہ کہ پاکستان کو کسی معرکہ فساد اور معرکہ انتشار میں جھونکے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد ، معرکہ انتشار ہے، جب کے مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور معرکہ ترقی ہے، پاکستانی قوم معرکہ ترقی کے لئے تیار ہے، کسی انتشار ، فساد کے معرکہ کا ایندھن بننا قبول نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی فوجی حکام اور کانگریس ارکان نے یمن جنگ کے

وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا: وزارت خزانہ

?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادائیگیوں کے اعداد و شمار نے وزیراعلیٰ

صعدہ جارحیت مأرب شکست کا بدلہ

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار مغربی ممالک خاص طور پر

سعودی مفادات پر مبنی نامکمل اور یک طرفہ معاہدہ ناقابل قبول:یمنی عہدیدار

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی نگراں

کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مکمل طور پر معطل 

?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے بین الاقوامی بحری نویسی کے

اسلامی جہاد: ‘غزہ امن کونسل’ کی رپورٹ مقبوضہ کی داستان سے جانبداری ہے

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے

پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے